گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹےم نے کےمےکلز اور مصنوعی فلےور ز سے تےار ہونےوالا 1170لٹرجوس تلف کر دےا ، جعلی جوس پر معروف برانڈ ز جےسی دلکش پےکنگ لگائی گئی تھی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹےم نے منڈی بہاﺅالدےن مےں جوس سپلائر مےاں ٹرےڈرز پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران انہوں نے مضر صحت کےمےکلز سے تےار 1170لٹر جوس بر آمد کر لےا ، سےمپل فےل ہونے پر بر آمد 1170لٹر جعلی جوس کو موقع پر ہی تلف کر دےا گےا اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگےر انور کا کہنا تھا کہ کیمیکلز سے تیار جعلی جوس پر معروف برانڈز جیسی دلکش پیکنگ لگا ئی گئی تھی،برآمد شدہ جوس کے سیمپل فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جوس کا ذائقہ اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے ناقص کیمیکلزاورمصنوعی فلیورز کا استعمال کیا گیا تھا،جوس پر غلط لیبل لگا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا،دلکش پیکنگ میں بند ناقص جوس بچوں اور بڑوں کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں،صحت بخش اور معیاری اشیاءخورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔