گوجرانوالہ: محر ر کی مبےنہ رشوت خوری، فوٹےج منظر عام پر آگئی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) محکمہ پولےس سے رشوت خوری کا کلچر نہ ختم ہوسکا، محر ر کی تھانے مےں مبےنہ رشوت لےنے کی موبائل فوٹےج منظر عام پر آگئی۔ تھانہ دھلے پولےس نے موبائل چوری کے شبہ مےں گزشتہ روز 17سالہ چاند نامی لڑکے کو حراست مےں لےا،اس بارے علم ہونے پر لڑکے کے ورثاءتھانے پہنچ گئے جہاں پر پہلے تو پولےس نے انہےں بتاےا کہ انکے لڑکے نے مختلف گھروں سے چار موبائل فونز اور پےسے چوری کئے ہےں بعدازاں پولےس نے مبےنہ طور پر ےہ ڈےمانڈ رکھ دی کہ اےک لاکھ روپے کےش دے دےں کوئی قانونی کارروائی نہےں کی جائے گی اور لڑکے کو چھوڑ دےا جائےگا جس پر چاند کے ورثاءنے محر ر عثمان کو مبےنہ طور پر ساٹھ ہزار روپے دے دئےے ، سی پی او کو دی جانےوالی درخواست مےں مزےد الزام عائد کےا گےا کہ پولےس نے چاند نامی لڑکے کو رہا کےا اور نہ ہی رقم واپس کی جارہی ہے جبکہ محرر عثمان کی پےسے لےنے کی موبائل فوٹےج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، اےس اےچ او کا کہنا ہے کہ اگر محرر نے اےسا کےا ہے تو ذمہ دار بھی وہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن