پی ڈی ایم حکومت نے پورے ملک کو جیل بنا دیا ہے: پرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواجہ آصف خود نہیں بولتے نوازشریف بولتے ہیں پی ڈی ایم حکومت نے پورے ملک کو جیل بنا دیا ہے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں رہنا ہےتو ضمانتوں پر رہنا ہے مجھ پر بھی 17 مقدمات درج کیے گئے ہیں میرے گھر پر چھاپے میں مہمانوں کو فون بھی لے لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہےعدلیہ اس نظام کو بچارہی ہے لیکن لندن میں بیٹھ کرعدلیہ کے خلاف سازش کی جارہی ہے، پی ڈی ایم نے آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تمام بارزمتحد ہیں وکلاء انقلاب لائیں گے اور یہ گھس بیٹھیئے بھاگ جائیں گےعمران خان نے قوم کو ایک جگہ یکجا کرلیا ہے امید ہے کہ اس ہفتے کچھ شارٹ آرڈرز آئیں گے۔مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف 123 مقدمات درج ہیں ان کی انتقامی سیاست پوری زندگی ختم نہیں ہونی ان لوگوں کی شرم و حیا ختم ہوچکی ہےپی ٹی آئی کے صدرکے نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پھیلائے گند سے ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ 14مئی کو انتخابات نہ ہوئے تو اثرات مرتب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن