افغان وزیر خارجہ کا پاکستانی سیاستدانوں کے اعزاز میں عشائیہ

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

امیر خان متقی نے مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، محمود خان اچکزئ، ایمل ولی خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں مدعو کیا۔پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے افغان وزیر خارجہ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں نئی افغان حکومت کی آمد کے بعد سے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کےعلاوہ دونوں ممالک کے دو طرفہ مشترکہ سیاسی، تجارتی، راہداری اور مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن