پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا میری ذاتی خواہش ہے: سکاٹش فرسٹ منسٹر

لندن:   سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا میری ذاتی خواہش ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی سرزمین کا بیٹا ہوں، شہباز شریف سے باہمی تجارت، تعلیم کے باہمی فروغ اور ماحولیات و دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے کہا کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں. شہباز شریف نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، والد کے شہر میاں چنوں اور والدہ کے شہر فیصل آباد بھی جاؤں گا. پاکستانی سیاست پر بات نہیں کی. وہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔حمزہ یوسف نے مزید کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر بننے پر والدین کے آبائی شہروں سے بھی مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے. پاکستان میرے دل کے قریب ہے. وہاں جلد جانے کی خواہش ہے. سکاٹ لینڈ میں پاکستان سے آنے والے طلبہ کی تعداد 150 فیصد بڑھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...