کیڑوں والی گندم کی درآمد، خریداری  پاسکو نے 2 انکوائری کمیٹیاں بنا دیں  

May 07, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  2023-24ء میں امپورٹ ہونے والی گندم میں کیڑوں کی شکایت اور پاسکو کی جانب سے گندم کی خریداری عوامی شکایات پر دو الگ الگ انکوئرای کمیٹیز بنا دی ہیں، امپورٹ ہونے والی گندم میں کیڑوں کی شکایت کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کریں گے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم امپورٹ ہونے کی شفاف تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم  کی امپورٹ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ ناقص اور غیر معیاری گندم کی امپورٹ میں کون ملوث ہے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے پاسکو کی جانب سے گندم کی خریداری میں بے ضابطگیوں اور عوامی شکایت کا بھی نوٹس لے لیا، گریڈ 20 کے افسر سلیم محسن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹیز بے ضابطگیوں کی تحقیقات کریں گی، رانا تنویر نے کہا کہ کسی صورت میں کسانوں کا استحصال قابل قبول نہیں ہے ۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیروک نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا  تنویر حسین سے ملاقات کی، جس میںدونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ سفیر نے پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز بارے بتایا، رانا تنویر حسین نے کہا کہ  پاکستان جاپان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپان پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کو توقع ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔

مزیدخبریں