اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے رواں ماہ کے دوران ایف بی آر کا 750 ارب روپے سے زائد ہدف مقرر ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئیانہوں نے کہا ایف بی آر میں تقرر و تبادلوں کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، کوشش ہے رواں ماہ کے دوران مختص محصولات ہدف حاصل کریں۔انہوں نے کہا ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال زیادہ ریفنڈز ادا کیے، ایف بی آر شارٹ فال پورا کرنے کیلئے فی الحال کوئی نیا ٹیکس زیر غور نہیں ۔
تقرر و تبادلوں کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا: چیئرمین ایف بی آر
May 07, 2024