اہل ایمان تقویٰ اختیار کریں‘نفرتیں مٹانے کیلئے اعتدال کا راستہ اپنایا جائے:راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ لاہور میں نئے تعلیمی سال کا آغازپرڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے کہا کہ اہل ایمان مادیت پرستی کے بجائے تقویٰ کا راستہ اختیار کریں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے قابل عزت   وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ ادارہ علامہ ذیشان احمد حسان، علامہ سید زین الرضا بخاری،علامہ مجاہد حسین ،علامہ مدثر قاری ودیگر موجود تھے۔ ملک کی جید عالم دین شخصیات نے رسم بسم اللہ سے خطاب کیا۔علاوہ ازیں شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں صدرمملکت کی جانب سے ’’ستارہ امتیاز‘‘ملنے کی تقریب سے خطاب کرتے انہوںنے کہا کہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے اعتدال کاراستہ اختیار کیاجائے۔ 

ای پیپر دی نیشن