عوام کے مسائل دہلیز پر حل کیے جائیں گے:رانا مبشراقبال‘راشد منہاس

لاہور (نیوز رپورٹر) خیابان امین میں منعقدہ کھلی کچہری  میں  رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور رکن صوبائی اسمبلی رانا راشد منہاس  نے موقع پرعوامی مسائل پر احکامات جاری کئے۔لیگی ہنمائوں نے کہا  وزیراعظم شہباز شریف‘ وزیراعلیٰ  مریم نواز   کے ویژن کے مطابق تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔  اس موقع پر مسعود احمد شاہ مرکزی ترجمان (ن)لیگ، علماء  و مشائخ ونگ صاحبزادہ عدیل یونس‘ سید بلال احمد سیکرٹری اطلاعات (مریم نواز سوشل میڈیا ٹیم ) پی پی 159 ودیگرموجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن