فیصل آباد‘ماموں کانجن‘کسووال میں غیرت کے نام پر3لڑکیاں قتل 

فیصل آباد‘ماموں کانجن‘کسووال(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) غیرت کے نام پر3لڑکیوں کوقتل کردیا گیا‘ تھانہ ساندل بار61 ج ب دھروڑ کے رہائشی عبدالوہاب کی جواں سال بیٹی مبشرہ بی بی نے گاؤں ہی کے رہائشی نوجوان سے ناجائز مراسم استوار کر رکھے تھے جبکہ اس کے بھائی اسے بری حرکات سے منع کرتے تھے، گزشتہ روز اسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا تو اظہر علی اور عامر حسین نے اپنی بہن مبشرہ بی بی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ماموں کانجن غیرت کے نام پر دیور نے بھاوج کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس نے فریقین کی مبینہ صلح کے باعث اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چک189گ ب کے رہائشی وزیر علی کی بیوی فائزہ بی بی چک498گ ب کمالیہ روڈ پر اپنے دیور محمد لطیف کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں لطیف نے اس پر کلہاڑی سے پے در پے وار کرکے قتل کردیا ۔زیر حراست ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ فائزہ بی بی کاکردار ٹھیک نہیں تھا جس وجہ سے اس نے فائزہ بی بی دختر نزر سکنہ 201گ ب کو قتل کیا ہے۔ کسووال تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود گاؤں 97 بارہ ایل  میں غیر ت کے نام پر بھائی نے چھری  کے وار کرکے  بہن کو قتل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن