اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار،  منتقل کرنے کا حکم 

May 07, 2024

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو 15 روز میں ہاس اریسٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں پرویز الٰہی کے ہاس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا بھی حکم بھی دے دیا۔

مزیدخبریں