لاہور(خبرنگار) انسداد دہشت گردی جج ارشد جاوید نے تحریک انصاف کے 14 ورکرز کی ضمانتیں منظور کرلیں،عدالت نے ملزمان کو 1 لاکھ مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا،37 ملزمان نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت آج تک ملتوی کردی۔