لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تھانہ چوہنگ کی حدود میں نوائے وقت کے آئی ٹی ہیڈ کے بھائی کے گھر ڈاکہ ‘ پانچ ڈاکو فیملی کو کمرے میں بند کرکے لاکھوں مالیت کا سونا ، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ ازمیر ٹاؤن میں نوائے وقت کے آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم کے بھائی اشرف فیاض کے گھر گزشتہ روز صبح 8 بجے کے قریب پانچ مسلح ڈاکو کار پر آئے اور گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر فیملی کو کمرے میں بند کرکے 14 تولے سونا ، ساڑھے 8 لاکھ کیش اور ایل سی ڈی لوٹ کر با آسانی کار میں فرار ہوگئے۔ سوسائٹی کے کیمروں سے ڈاکوؤں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس اور متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے واردات کی تصدیق پر مقدمہ درج کر لیا۔ ڈاکوؤں نے شیرا کوٹ میں جلیل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 67 ہزار‘ زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ماجدسے ساڑھے3 لاکھ‘زیورات‘ موبائل فون،ہربنس پورہ میں اکمل سے ایک لاکھ 85 ہزار ‘ موبائل فون،کیولری گراؤنڈ میں بلال سے 78 ہزار روپے ‘ موبائل فون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں عثمان سے 40 ہزار ‘ موبائل فون،اسلام پورہ میں نور سے 12ہزار ‘موبائل فون،شفیق آباد میں رضوان سے9 ہزار‘ موبائل فون،بھاٹی گیٹ فتح محمد سے5 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نے گرین ٹاؤن،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ ‘ مانگا منڈی سے 3 گاڑیاں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ راوی روڈ،کاہنہ، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ، غازی آباد‘ نصیر آباد،سندر،شالیماراور چوہنگ سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
کئی وارداتیں‘ نوائے وقت آئی ٹی ہیڈ کے بھائی کے گھر ڈاکہ‘لاکھوں لوٹ لئے
May 07, 2024