شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) متعدد فلور مل مالکان سٹاکسٹوں اور سرمایہ کاروں نے 3 روز کے دوران ضلع شیخوپورہ کی منڈیوں میں چار ارب روپے مالیت کی گندم کی خریدی ہے ۔
وفروخت ہوئی ہے ذرائع کے مطابق منڈیوں میں گندم کی فی 40 کلو گرام قیمت 3800 روپے سے شروع ہوئی تھی مگر اب کاشتکاروں کی مجبوری کی وجہ سے 31 تا 32 سو روپے فی 40 کلو گرام رہ گئی ہے جبکہ گھریلو استعمال کی پنکھے والی گندم کی قیمت 35 تا 36 سو روپے فی 40 کلو گرام ہے ذرائع کے مطابق فلور مل مالکان نے کاشتکاروں کی بے بسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا ہے اور وہ کم سے کم گندم خرید رہے ہیں تاکہ گندم کی کٹائی بڑھ جانے پر گندم کی قیمت مزید گر جائے۔