گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے کی ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری میں ملوث چار ملزم کو گرفتار کر لیا ‘وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ٹیم نے گجرات میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مار کاروائی کی اس دوران انہوں نے تین کرنسی ایکسچینج ڈیلر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2لاکھ 5ہزار پاکستانی کرنسی،500اماراتی درہم، 200امریکی ڈالر، 200سعودی ریال ، 100برطانوی پائونڈ اور 20مصری اور تھائی کرنسی کر لی، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
گوجرانوالہ:حوالہ ہنڈی‘ بجلی چوری میں ملوث چار ملزم گرفتار
May 07, 2024