جن سے اپنا صوبہ نہیں چلتا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری 

لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں، برقعہ پوش خاتون کو 74کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب فارم 45اور فارم 47آپ لوگوں کے خوابوں میں بھی اگلے پانچ سال تک آئیں گے، آپ کے لیڈر اور اس کی بیوی کی کرپشن پر مہر عدالتوں نے بھی لگادی، جعلی صادق و امین کو عدالتوں نے جھوٹا اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا، برقعہ پوش خاتون کو 74کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہ کہ جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کو دھمکیاں دینے سے فرصت ملے تو ہی اپنا کام کریں گے ۔ خیبر پی کے میں بارشوں سے سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن برسٹر سیف کے منہ سے ایک لفظ نہیں سنا، آپ لوگ پختونوں کے نام پر دھبہ ہیں، آپ لوگ پختونوں پر زبردستی مسلط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خیبر پی  کے بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے جو آپ جیسے نالائقوں کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...