ڈرگ فری پنجاب :منشیات کے 289 ٹھکانوں پر چھاپے ،127 ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 289 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 127 مقدمات درج کرتے ہوئے 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے کہا خواتین، بچوں سے متعلقہ جرائم کے واقعات میں زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...