یوایم ٹی میں قطری طلباء سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں:ابراہیم حسن مراد

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں قطر کے سفارتخانے کی نمائندگی کرنے والے ترکی المصفری اور  یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے ترکی المصفری کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہااور بریفنگ دیتے   بتایا کہ قطر کے طلباء  یو ایم ٹی میں سکالرشپ پر معیاری اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ترکی المصفری نے   ابراہیم مراد کی  طلباء کیلئے معیاری تعلیمی خدمات کو خوب سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ  یو ایم ٹی جیسے بہترین تعلیمی ادارے کیساتھ ملکر کام کرنا خوشی کی بات ہے ۔ ملاقات کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے ترکی المصفری کو سووینئر بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن