حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)مقامی صحافی گردے کے مرض میں مبتلا، ڈائیلاسز اخراجات مریض کی پہنچ سے دُور ہو گئے۔حکومت سے امداد کی اپیل۔مقامی صحافی مظہر عباس گذشتہ دو سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہے مہینے میں 8 مرتبہ ڈائیلاسز سے گزرنا پڑتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ گھر کا واحد کفیل ہے۔ڈائیلاسز کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہا ہے ۔
گھر کی ساری جمع پونجی علاج معالجہ پر لگادی۔انھوں نے مخیر حضرات اور حکومتی ارباب اختیار سے مدد کی اپیل کی ہے۔