لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے کوٹ اسحاق کا گلہ ٹیلی فون ایکسچینج والا میں بیس سال پرانی سیوریج لائن ناکارہ ہونے سے گٹر بندہونے سے چارسال سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا جنازے بھی گندے پانی سے لیکر گزرنے پر مجبورہیں کوئی پرسان حال نہیں اذیت بھری زندگی گزار رہے ہیں شہری پھٹ پڑے کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے گلہ ٹیلی فون ایکسچینج والا میں بیس سال قبل سیوریج کی نکاسی کے لئے ڈالی گئی چھوٹی پائپ لائن چار سال سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے گٹر ابلنے سے بازار جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔مکینوں نے بتایا ہمیں اپنے گھروں کو آنے جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ۔
چار سال سے اذیت بھری زندگی گزرانے پر مجبور ہیں ہم لوگ قبرستان جانے کے لئے جنازے بھی اس گندے پانی سے لیکر گزرنے پر مجبور ہیں بار ہا ڈپٹی کمشنر کو سیوریج کی نکاسی کیلئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو سکی مکینوں نے کمشنر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔