حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)انجمن پاک چین دوستی کے قیام کیلئے مشاورتی اجلاس یہاں زیر صدارت پروفیسر صلاح الدین سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج حافظ آباد منعقد ہوا۔جس میں محبوب عالم انصاری کو کنوینر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر معروف مورخ اور دانشورعزیز علی شیخ نے عوامی جمہوریہ چین کی ترقی اور اسکے عالمی کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ چین اور اسکے اتحادی کس طرح سے دنیا بھر میں امن سلامتی اور خوشحالی کی قیادت کر رہے ہیں۔وہ زمین زندگی اور انسانیت کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان کیلئے اسکی دوست تحفظ اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔چین کے عوام کو دوستی اور تشکر کا پیغام دینے کے لئے متفقہ طور پر انجمن کے قیام کی تجویز منظور کی گئی ۔
اومشاورتی کمیٹی میں جواد مقبول ایڈووکیٹ،ھمایوں پرویز انصاری، محمد ارشد انصاری،عزیز علی شیخ،منور حسین،نوید یزدانی،نزیر احمد،وارث شہزاد،مبصرین محمد صدیق گھمن ایڈووکیٹ،زوہیب حسن کو شامل کیا گیا۔