گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سب انسپکٹر نے شہری کے دوقیمتی موبائل فونز، طلائی انگوٹھیاں اور نایاب پتھر مبینہ طور پر ہڑپ کر لئے ، 16لاکھ روپے مالیتی سامان کی بر آمدگی کیلئے شہری نے پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ لدھیوالا کے رہائشی ملک امتیاز کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا اس دوران سب انسپکٹر محسن نے ملک امتیاز کے دو قیمتی موبائل اور دو طلائی انگوٹھیاں اور ایک قیمتی پتھر جامہ تلاشی کے دوران اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ شہری نے مقدمہ کے ڈسچارج ہونے اپنا سامان واپس مانگا توسب انسپکٹر نے کہا الماری سے آپ کا سامان چور ہو گیا۔ جس پر ملک امتیاز نے آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قیمتی سامان واپس دلایا جائے، پولیس ذرائع کے مطابق سامان تلاش کیا جا رہا ہے۔
گوجرانوالہ:سب انسپکٹر شہری کا لاکھوں کا سامان مبینہ طور پر ہڑپ کر گیا
May 07, 2024