قصور (نمائندہ نوائے وقت)پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،سینکڑوں پتنگیں برآمدکرلیں جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں کارروائی کرتے لنڈا بازار میں ریڈ کیا اور ملزم اسامہ اور طلحہ نے ایک مکان میں جو سینکڑوں پتنگیں سٹور کر رکھیں تھیں ان کو برآمد کر لیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی ۔
قصور: پولیس کا کریک ڈاؤن ‘ پتنگیں برآمد
May 07, 2024