یونیورسٹی آف نارووال کے زیر اہتمام سالانہ امن و ترقی کانفرنس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف نارووال کے زیر اہتمام نارووال سپورٹس جمنیزیم میں دوسری سالانہ امن و ترقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے کانفرنس کے شرکاء  کو ویلکم کیا گیا اور انکا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و برائے ترقی چوہدری احسن اقبال نے کانفرنس کے شرکاء￿  کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر ایک کا فرض ہے خصوصا نوجوانوں کا یہ فرض ہے کہ وہ عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ یہ کمزوری تنوع اور امیری کو زیر کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج درپیش غلط معلومات پر مبنی پروپیگنڈہ ہے جس سے ہمارے معاشرے کی بنیادی اخلاقیات اور اقدار کو پامال کیا جاتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو امن، سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور مسلسل اصلاحات کی چار شرائط ہیں جن پر بات نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام امن کو اولین عبادت قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مذہب اسلام کی بنیاد صرف امن اور امن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ہماری سیاست بد قسمتی سے عدم برداشت اور تعصب کا شکار ہو چکی ہے حتیٰ کہ کچھ لوگوں نے مذہب کو اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا لیکن ان لوگوں کو سلام جنہوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے عناصر کو دفن کر دیا۔ پروفیسر احسن اقبال چودھری نے امن و ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یونیورسٹی آف نارووال کو اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں 6 مئی کے دن اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اپنی مظلومیت بتانا نہیں ہے بلکہ یہ بتانا مقصد ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے فیک انفارمیشن کے ذریعے نوجوانوں کو ڈی۔ٹریک کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن