اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی کے خلاف درخواست نمٹادی ۔ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی نیب طلبی کے خلاف درخواست ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے پاس فیصل کے خلاف انکوائری موجود ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے آپ نے کال اپ نوٹس میں فیصل کو ملزم قرار دیا ہے، آپ ان کو ملزم کی جگہ سیلر یا پرچیزر کہہ دیں۔ کیا آپ نے ان کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کرنا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل نے نیب کی انکوائری جوائن کرلی ہے، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں