متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع 

May 07, 2024

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست پر ان کی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کر دی ہے ۔ سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی تو پرا سیکیوشن افسران وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ۔ جج نے وکیل علی بخاری سے کہا کہ عدالت میں جم غفیر نہ لیکر آئیں تو بہتر ہے  جس پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ وکلا کا تعلق آئی ایل ایف سے نہیں بلکہ  یہ سب میرے جونیئرز ہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ جن وکلا نے دلائل دینے ہیں وہ موجود رہیں باقی بیٹھ جائیں، وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی میرٹ پر ضمانتیں ہوئی تھیں عدالت ان کی ضمانت میں دو ہفتے کی  توسیع  دے ۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی نے عدالتی نرمی کا غلط استعمال کیا، ضمانت کے بعد اعظم سواتی اشتہاری ہوگئے تھے اب بھی ان کے رو پوش ہونے کا  ا مکان موجود ہے ، مجھے اپنے کلائنٹ سے ہدایات کے لیئے  کچھ وقت دیا جائے۔ بعدازاںعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں