ایف بی ار کے گریڈ 21 کے افسر محمد طارق ارباب نے ممبر لیگل ائی آر کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی ) ایف بی ار کے گریڈ 21 کے افسر محمد طارق ارباب نے ڈائریکٹر جنرل  ود ہولڈنگ ٹیکسز ایف بی ار کے منصب کا چارج چھوڑ دیا اور ممبر لیگل ائی آر کے منصب کا چارج سنبھال لیا،  ایف  بی ار نے گریڈ 17 اور 18 کے  افسروں کی اٹیچمنٹ کی بنیاد پر  پوسٹنگ کی ہے، ایسے افسروں کی تعداد 51 ہے، گریڈ 21 کے افسر امتیاز علی سولنگی نے ایف بی ار میں ممبر اکاؤنٹنگ کے منصب کا چارج سنبھال لیا، گریڈ 21 کے افسر امینہ حسن نے ڈی جی اینٹی بے نامی انیشیٹو اسلام اباد کا چارج سنبھال لیا، گریڈ 21 کے افسر محمد اعظم شیخ نے ممبر ایڈمن پول کے طور پر رپورٹ کر دی۔

ای پیپر دی نیشن