راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا '' ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر'' پلان کاشتکاروں کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا اور پنجاب میں زرعی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔