دو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے سائٹ آفس، چار چیک پوسٹ، مین گیٹ، چار دیواری مسمار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس نے دو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سائٹ آفس، چار چیک پوسٹ، مین گیٹ، بانڈری والز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عبدالعامر خٹک کی ہدایت پر ڈی جی آر ڈی اے، ڈی سی راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن