اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے گذشتہ روز کیپیٹل اسپتال کا اچانک دورہ کیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے. چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے ریسکیو 1122 کا بھی دورہ کیا. اور ریسکیو 1122 پر خود کال موصول کرکے ایمبولینس بھی روانہ کروائی.اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل اسپتال کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل اسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے. اسی طرح کیپیٹل اسپتال کی ناقص سیکورٹی پر چیئرمین سی ڈی اے نے سیکورٹی آفیسر کو وارننگ بھی جاری کی.چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل اسپتال میں مریضوں کے علاج کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت جاری کیں اور کیپیٹل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہونے کا بھی نوٹس لیا اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشین آج ہی ٹھیک کرواکے رپورٹ پیش کی جائے. اور ایم آر آئی مشین کو جلد از جلد ٹھیک کرواکر اسے مریضوں کے لئے فعال بنایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا کیپیٹل ہسپتال کا اچانک دورہ
May 07, 2024