اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی ، طلائی زیورات ،چار گاڑیوں ،پانچ موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا،تھانہ رمنا کو نذیر احمد خان نے بتایا کہ میری گاڑی کے چاروں ٹائر چوری کر لئے گئے تھانہ شالیمار کو عمر حسن نے بتایا کہ ای الیون میں سبحان وغیرہ نے 13لاکھ روپے ہتھیا لئے، تھانہ کھنہ کو ثقلین حیدر نے بتایا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سائیکل سواروں نے مجھ سے 27ہزار روپے کی نقدی چھین لی تھانہ نون کو فضل منان نے بتایا کہ تین افراد مھ سے رکشا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سنبل کو محمد نعیم نے بتایا کہ ایف 14میں دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے سوا لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے، تھانہ کراچی کمپنی کو سکندر جا وید نے بتایا کہ جی ایٹ مرکز میں میری گاڑی سے 50 ہزار روپے ،گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈاور اے ٹی ایم کارڈ چوری کرلئے تھانہ آبپارہ کو محمد حفیظ نے بتایا کہ گرین ایریا چاغی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی ،موبائل فون چھین لئے تھانہ کھنہ کو رحمت اللہ نے بتایاکہ اقبال ٹان میں تین موٹر سائیکل سواروں نے مدعی سے ایک لاکھ 30 ہزارروپے ،موبائل فون اور گاڑی کے سپیئر پارٹس چھین لئے،تھانہ کھنہ کو احسن الطاف نے بتایاکہ سوہان میں میری دکان سے ایک لاکھ 30 ہزارروپے ، موبائل فون ،گیس سلنڈرچوری ہوگئے، تھانہ کورال کو سمیرا بی بی نے بتایا کہ میرے گھر سے سولر بیٹری چوری ہوگئی، تھانہ لوہی بھیر کو عادل محمود نے بتایا کہ محمد وسیم نے طلائی زیورات، نقدی چوری کرلی تھانہ بہارہ کہو کو ساجد شاہ نے بتایا کہ میرے گھر سے دو لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری کرلئے گئے، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے امتیاز حسین ، اتوار بازار سے ضیا اللہ، لال مسجد کے قریب سے عاقب رضا ک کی کاریں، میونسپل روڈ سے امجد عزیز کا کیری ڈبہ، جی الیون فور سے ذیشان خان، تھانہ نون کے علاقے سے افضل خان، جناح گارڈن سے محمدعمیر شبیراور احمد ریاض،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے طاہر عباس کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔