اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس کے سابق صدر اور معرو ف کاروباری شخصیت ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو بلجیئم کے بادشاہ کنگ فلپ کی جانب سے گرینڈ کراس آرڈر آف دا کرائون کا اعلی سول ایوارڈدینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد پاکستان میں بلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلو گون کی رہائش گاہ پر کیا گیا ۔ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو یہ اعلی ٰ اعزاز حکومت بلجیئم کے لیے بطور مشیر تجارت ان کی بیش بہا خدمات اور پاکستان اور بلجیئم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر شاہد رشید بٹ بلجیئم کی جانب سے یہ اعلیٰ سول ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ۔تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں فرانس ،پولینڈ ،فن لینڈ ،اردن اور نیپال کے سفیربھی شامل تھے ۔دیگر شخصیات میں معروف کاروباری شخصیات ، عمر شاہد بٹ ،چوہدری شاہد شفیع، سلیم سیف اللہ خان ،مسعود خان ،چوہدری نصیر ، ملک منظور احمد ڈاکٹر شوکت بنگش ،اسد انصاری ،فاطمہ عظیم ،اسفند یار بھنڈارا ،غالب نشتر ،زاہد مقبول ،باصر دائود ،ڈاکٹر رضوان اپل ،کفایت ملک ، رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک ،ملک رافع ،حارث بٹ ،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر ، سابق وفاقی وزیر اعجاز درانی ،ڈاکٹر ظفر جسپال ،افضل ولی ، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور چوہدری مقصود ، شامل تھے ۔