ریٹائرڈ کالج، سکول اساتذہ کو مارکنگ کرنے کا حق دیا جائے 

May 07, 2024

 بھارہ کہو (نامہ نگار) ریٹائرڈ کالج اور سکول اساتذہ کو مارکنگ کرنے کا حق دیا جائے ،ریٹائرڈ اساتذہ کا یہ استحقاق بنتا ہے کہ وہ بورڈ اور یونیورسٹی میں ڈیوٹی انجام دیں ،ریگولر اساتذہ کو مارکنگ کیلئے ڈیوٹی لگا نا ان کا حق بنتا ہے لیکن وہ اپنی کلاسوں کا نقصان بھی کرتے ہیں اور مارکنگ وقت مقرہ پر ختم بھی نہیں ہوتی جبکہ ریٹائرڈ اساتذہ تجربہ کار ہوتے ہیں اور وہ اپنی خدمات پیش بھی کرتے ہیں لیکن اس سال مکمل طور پر ان کیلئے مارکنگ کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے سابق لیکچرارگورنمنٹ گورڈن کالج کے پروفیسر وقار حسین عباسی چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری ھائر و سکنڈری ایجوکیشن ،چیئر مین و کنٹرولر راولپنڈی تعلیمی بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ کو مارکنگ کیلئے تعینات کیا جائے ،یہ حق چھیننااساتذہ کے استحقاق کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور یہ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے۔

مزیدخبریں