تمباکو ٹیکسز ‘  حکومت پا لیسیاں ڈبلیو ایچ او سفارشات کے مطابق استوار کریں‘ عمران احمد 

  اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ )   سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ((ایف ای ڈی) کا دو سطحی نظام موجود ہے۔  2022-23 کے دوران ٹوبیکو پر عاید ٹیکسز  کے بعد، خوردہ قیمتوں میں موجودہ FED کا حصہ نچلے اور اعلی درجوں کے لیے بالترتیب 48 فیصد اور 68 فیصد ہے  ۔کنٹری ہیڈ برائے تمباکو فری کڈز (CTFK) ملک عمران احمد کے مطابق ، "ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسیز کو ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق استوار کریں تاکہ تمباکو کے استعمال کو کم کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں". سوشل پالیسی ڈویلپمنٹ سینٹر (SPDC) نے اپنے حالیہ  جاری پالیسی پیپر، "صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات اور زندگی بچانے" میں اگلے مالی سال کے بجٹ میں FED میں 37 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایس پی ڈی سی کے مطابق   FED میں 37 فیصد اضافہ کر کے ملک میں 265,000 جانیں بچائی جا سکتی ہیں سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (CRD) کی ڈائریکٹر مریم گل نے کہا، "پاکستان کو ڈبلیو ایچ او کی سفارشات پر سختی سے عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے۔" انہوں نے کہا کہ سگریٹ کی کم قیمتوں کی وجہ سے پاکستان اب بھی علاقائی ممالک اور باقی دنیا سے بہت پیچھے ہے ۔

ای پیپر دی نیشن