چکری (نامہ نگار)یونین کونسل گگن کے گاؤں گا ہی سیداں میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا عشائیے کا اہتمام سید جابر عباد کاظمی اور ان کے رفقا نے اپنے ڈیرے پر کیا جس میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی عشائیے میں شرکت کرنے والوں میں ملک امجد سروبہ,چیرمین یوسی کولیاں حمید ملک قیصر عباس،یوسی پڑیال نذر عباس,چوہدری اکسیر،چوہدری ادریس ،چوہدری اسد،چوہدری امتیاز،چوہدری سرفرا ز،را جہ زاہد،راجہ آصف،چوہدری تنویر،چوہدری انیس ،چوہدری ارسلان،چوہدری نسیم،چوہدری وحید، چوہدری یاور، راجہ ثمر الحسن،چوہدری حب علی،چو ہدری ریاض،چوہدری عمران،سید عاصم عباس کاظمی، سید ذاھد عباس کاظمی، سید نذیر حسین شاہ، سید منظر عباس، سید عابد حسین شاہ، سید فیصل عباس، سید طاہر عباس، زاکر سید شجاعت عباس، سید عبادت حسین، سید ناصر عباس، سید کامران عباس، سید سہیل عباس، سید مسرور عباس، سید خضر عباس، سید احسن عباس، سید حماد کاظمی، سید ابنِ حسن، سید ذریت عباس، سید سفیر عباس، اور سید مستعنیر شاہ بھی شریک تھے۔ تمام مہمانوں نے اس دعوت کی خوبصورتی اور انتظامات کی تعریف کی اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ غریب عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ماضی میں اس علاقے سے جیت کر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے علاقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور سہولیات کا فقدان ان کی ناکام کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم لوگوں کی مایوسیوں کو خوشیوں میں تبدیل کریں گیاس وقت ہر یونین کونسل اور ہر گاوں جا رہا ہوں ، فنڈز کی دستیابی کے ساتھ اس علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے۔