ہیوی وولٹیج بجلی کی دو تاریں گنجان ترین آبادی میں مکانوں پر آگریں 

   اٹک (نامہ نگار ) اٹک شہر سے 15 کلومیٹر دور ہزاروں افراد پر مشتمل گائو ں بولیانوال میں عرصہ دراز سے بجلی کی لٹکتی تاریں جن کی نشاہدہی متعدد بار تحریری طور پر اٹک کینٹ واپڈا آفس میں کی گئی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر واپڈا اہلکاروں نے توجہ نہ دی ، ہیوی وولٹیج بجلی کی دو تاریں گاؤں کی گنجان ترین آبادی پر آ گریں ، بجلی کی تاروں کے ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے آبادی اور گندم کی تیار فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ا ہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر بروقت قابو پا لیا ، اہل علاقہ نے متعدد بار وا پڈا آ فس میں شفٹنگ اور تاروں کا فاصلہ زیادہ کرنے کی درخواستیں دیں لیکن واپڈا نے یہ تمام درخوا ستیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں ، اہل علاقہ نے کہا ہے واپڈا کی لا پر و اہی سے اگر کوئی بڑا سانحہ رونما ہو ا تو اس کی تما م تر ذ مہ داری واپڈا حکام پر ہو گی ، انہو ں نے وزیر اعلی پنجا ب سمیت اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن