مری(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی مری سٹی کے صدر خالد محمود چوہدردی ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر امتیاز مغل،فاروق ڈار،سیکرٹری انفارمیشن فیصل سیدقیصر بٹ اوردیگر نے صدرپاکستان آصف علی زرداری اورچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کی سردار سلیم حید ر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر پختونخوامقررکرنے پران کادلی شکریہ اداکرتے ہوئے سردارسلیم حیدراورفیصل کریم کنڈی کو مبارکباددی ہے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی اوروفادارکارکن ہیں ہرمشکل وقت میں پارٹی کیلئے قربانیاں دیں انہوں دونوں گورنرز سے اس توقع کااظہارکیا ہے کہ بطورگورنر پنجاب اورکے پی کے اپنی ذمہ داریاں پارٹی نظریات کے مطابق اداکرینگے اورکاکنوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنابھرپور کرداراداکرینگے۔