گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاسیری میں تعداد نہ ہونے کے برابر

May 07, 2024

 اسلام آباد( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) محکمہ تعلیم کی غفلت کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاسیری میں تعداد نہ ہونے کے برابر میل ٹیچر کے نہ ہونے اور محکمہ تعلیم کے افسران کی غفلت اور اچھے اخلاق والے ٹیچروں کے نہ ہونے کی بدولت بچوں کی اکثریت پرائیویٹ سکولوں میں منتقل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ہمارے بچوں کا کیا بنے گا اگر اسی طرح چلتا رہا تو جو 15 یا 20 بچے بچیاں ہیں یہ بھی مجبورا دوسرے سکول میں داخل ہو جائیں گی جو لوگ دوسرے سکولوں میں پڑھا سکتے ہیں وہ تو پرائیویٹ سکولوں میں بھیج دیں گے اور جو غریب لوگ ہیں ان کے بچے ان پڑھ رہ جائیں گے اہلیان علاقہ کی محکمہ تعلیم سے درخواست ہے کہ وہ ائیں اور اسکول کی چیکنگ کریں ازسر نو سکول کی کمیٹی بنائی جائے اور ایک میل ٹیچر فورا تعینات کیا جائے۔

مزیدخبریں