مری (بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی)وزیر مواصلات پنجاب محب احمد نے مری میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی سڑکوں کی سر نو تعمیر کارپیٹنگ پارکنگ پلازہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ان کے ساتھ محکمہ ہائی وے کے تمام افسران دی موجود تھے ان کے ساتھ ایم این اے ن لیگ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے بلال جمیل ستی بھی تھے تمام بریفنگ ڈپٹی کمشنر مری اغاز شیرازی نے منسٹر کو دی اور تمام محکموں کے سربراہان کو ان کے کام کے حوالے سے بریف بھی کیا گیا وزیر مواصلات نے کہا کہ اب بیٹھنے کا دور نہیں پورے پنجاب میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گیا ہے سڑکوں کی از سر نو تعمیر کارپیٹنگ اور دیگر شاہرات سے متعلقہ امور پر کام شروع ہو گئے ہیں حکومت پنجاب اور مریم نواز کا یہ ویژن ہے کہ پنجاب کی تمام شاہرات کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ان کی کرپٹنگ کی جائے خصوصی طور پر مری کی تمام سڑکوں کی خستہ حالی پر مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب نے خصوصی طور پر فنڈز جاری کیے ہیں اور اس کا کام این ایل سی نے شروع کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ کشمیر کے ساتھ مری شہر کی تمام سڑکیں اور ان کی بحالی کا کام جلد ہی مکمل کر دیا جائے گا اور مری کے تمام پارکنگ پلازوں پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا اس سلسلے میں وہ مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، آئندہ سیزن سے پہلے جو شروع ہونے کو ہے مری کی تمام شاہرات کو مکمل طور پر کارپٹ کر دیا جائے گا، سڑکوں کے کنارے نالیوں اور پولیوں کا کام بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ بارشوں میں سڑکوں کی بچت ہو سکے اور ان کو نقصان نہ پہنچے اس سلسلے میں سڑکوں کے کنارے نالیاں اور بند پدیاں کھولنے کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا، میڈیا بریفنگ سے پہلے منسٹر مواصلات کو مری کے تمام پروجیکٹس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی اور تمام سربران اس بریفنگ پر موجود تھے ا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم این اے اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے بلال جمیل ستی سے کہا کہ میرے متعلق جو بھی اپ پروجیکٹ مجھے کہیں گے اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔