گوجر خان، شادی بیاہ کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ ،آتش بازی کا سلسلہ بند کرایا جائے 

گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان، شادی بیاہ کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ بند کرایا جائے شادی بیاہ کی تقریبات کی خوشی میں ہونے والی فائرنگ اور آتش بازی سے جانی نقصا نات ہو رہے ہیں چند روز قبل تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا اس حوالہ سے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ سرکل گوجر خان تھانہ مندرہ، جاتلی اور گوجر خان کی حدود میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران آتش بازی اور ہوائی فائرنگ دیدہ دلیری کے ساتھ کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف شہریوں کا رات کا سکون غارت ہو جاتا ہے بلکہ ان ہوائی فائرنگ کے باعث جانی نقصانات بھی ہو رہے ہیں اس حوالہ سے اعلی پولیس احکام کو چاہیے کہ وہ سرکل گوجرخان میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری طور پراقدامات کرے شادی بیاہ کے فنکشن بالخصوص مہندی کی رسومات کے دوران ہوائی فائرنگ ،آتش بازی اور موسیقی جیسے پروگرام بھی سجائے جاتے ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کا رات کاسکون غارت ہو جاتا ہے بلکہ لڑائی جھگڑے جیسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں فوری طور پر روک تھام کے لیے پولیس سخت اقدام کرے۔

ای پیپر دی نیشن