کہوٹہ (نامہ نگار) کہوٹہ کچہری کے قریب محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے جس میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے یا کسی اور فلاحی کام کے لیے استعمال میں لایا جائے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی وسوشل شخصیت راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے گذشتہ روز قبل منتخب ممبران اسمبلی قومی و صوبائی کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں اپنے خصوصی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی عوام آج بھی مسائل سے دوچار ہے جتنے ترقیاتی کام مری یا کلر سیداں میں ہوئے ہیں کہوٹہ کی عوام ان سہولیات سے بہت دور ہیں انہوں نے کہاگلیوں نالیوں کی سیاست نکل عوام مفادات کے لیے کام کر نے کی ضرورت ہے ایسے کام کیے جاہیں جس سے عوام کے حقیقی معنوں میں مسائل میں کمی لائی جا سکے، گلیاں، نالیاں بنتی رہی ہے اور آئندہ بھی بنتی رہیں گیں کہوٹہ میں نہ تو جدید طرز کا ہستپال ہے، نہ ہی کیڈٹ کالج ہے، نہ ہی کوئی یونیورسٹی ہے۔