بھارہ کہو (نامہ نگار) گزشتہ ماہ بنک انتظامیہ کی جانب سے چھ سال قبل دائر کردہ ریویو پٹیشن خارج کردی گئی تھی اور سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کیئے گئے تھے کہ ایک ماہ کے اندر پینشنرز کو ادائیگی کی جائے مگر وقت مقررہ گزرنے کے باوجود احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا نیشنل بنک آف پاکستان ویلفئر ایکشن کمیٹی کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لئے سپریم کورٹ کے فئصلے پر عملدآمد کو ممکن بنانے کے لیئے ملک گیر سطح پر منظم احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ توہین عدالت کی تین درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں جس کے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گئے ہیں ۔
سپریم کورٹ کے آرڈرکے باوجود ہ پینشنرز کی ادائیگی نظر انداز
May 07, 2024