کراچی میں سپر ہائی وے ملیر لنک روڈ پر ڈکیتیوں کیخلاف علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں۔احتجاج کے دوران سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جب کہ ٹریفک پولیس بھی سڑک سے غائب ہوگئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔احتجاج کے شرکا نے کہا کہ ملزمان فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، ہماری جانیں اور مال محفوظ نہیں ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔