چوری کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار

May 07, 2024 | 14:25

روس میں چوری کے الزام میں ایک امریکی فوجی کو گرفتار کرلیاگیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ 34 سالہ سٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا اور ٹیکساس کے فورٹ کاوازوس میں اپنے گھر واپسی کی تیاری کررہا تھا لیکن وہ روس چلا گیا۔اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکاروں کی تفصیلات پر بات کی۔ فوج کی ترجمان سنتھیا سمتھ نے تصدیق کی کہ ایک فوجی کو مجرمانہ بدتمیزی کے الزام میں ایک فوجی اور تجارتی پیسفک بندرگاہ ولادی ووسٹوک سے حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روس نے امریکا کو مطلع کیا اور متاثرہ فوجی کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا ہے۔ سنتھیا سمتھ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔ امریکی حکومت کے مطابق روس نے دونوں کو غلط طور پر حراست میں لیا گیا اور ان کی رہائی کے لئے بات چیت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزیدخبریں