وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے لیے آئندہ مالی سال25 2024- کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال کے لیے تجاویز مانگ لیں۔وزیرِاعظم پیکیج کے لیے تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، وزیرِاعظم ریلیف پیکیج 30 جون کو ختم ہو جائے گا۔وزیرِ اعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔چینی، آٹا، گھی، دالیں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو، آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے اور گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔