محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں رواں ہفتےدن کےاوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ کاامکان ہے،البتہ ہفتہ اوراتوار کومختلف اضلاع میں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیاگیا۔
پی ڈی ایم اےنےگردآلودہوائیں،آندھی،جھکڑ چلنےاورگرج چمک کےباعث ناخوشگوارواقعےسےپیشگی نمٹنےکےلیےہدایات جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےکےمراسلےکےمطابق بارشوں کےباعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورتیز ہواوں کےباعث کھڑی فصلوں کوبھی نقصان پہنچنےکاخدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اےنےضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
پی ڈی ایم اے مراسلہ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظردن کے اوقات میں تیزدھوپ سےبچنےاوراحتیاطی تدابیراختیار کرنےکی ہدایت ،کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
پی ڈی ایم اےکےمراسلےکےمطابق تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔