وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک سے طالبان کا وجود ختم ہوتا جا رہا ہے اب وہ بوکھلا کر مساجد اور مزارت پر حملے کر رہے ہیں ۔

Nov 07, 2010 | 11:25

سفیر یاؤ جنگ
کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک حکومت کی موثر حکمت عملی سے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر عمران فاروق کی تدفین کے حوالے سے حکومت نے جو سیکیورٹی پلان دیا تھا ایم کیو ایم نے اسی پر عمل کیا، جناح گراونڈ کے داخلی راستے پر سکیورٹی کی زمہ داری ایم کیوایم کے کارکنان نے سمبھالی تھی ۔ ڈاکٹرعمران فاروق کی تدفین کے موقع پرسکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے پانچ ہزار اہلکار تعنات کیے گئے تھے جبکہ جناح گراؤنڈ کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے بتایا کہ غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات ملک میں جاری دہشت گردی کے پیش نظر کئے گئے تھے تا کہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے بھی سکیورٹی انتظامات میں بھر پور تعاون کیا ۔
مزیدخبریں