انڈونیشیا میں میراپی کے آتش فشاں پہاڑمیں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ انتظامیہ نے ڈینجر زون کا دائرہ بیس کلومیٹر تک بڑھادیا ہے۔

میراپی پہاڑ کے اردگرد ڈینجر زون کے دائرے میں اضافے کے بعد مزید علاقوں سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔اس قدرتی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دس سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے جنہیں کیمپوں میں جگہ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرد موسم میں خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن