جعلی ڈگری کیس میں الیکشن کمیشن نے مشکوک ڈگریوں کے حامل چوبیس ارکان پارلیمنٹ کو کل طلب کرلیاہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیےگئےاراکین قومی اسمبلی میں جواد حسین ، حیات اللہ ترین، مظہر حیات، اخون زادہ چٹان جبکہ اراکین سینٹ میں ریحانہ بلوچ اور میر محبت خان مری شامل ہیں ۔ افضل خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تحقیقاتی کمیٹی کل سینٹ اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے چوبیس ارکان کی ڈگریوں کے حوالے سے سماعت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن