ڈی جی میٹ عارف محمود کےمطابق لاہورسمیت جنوبی پنجاب اور بالائی علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلےکا مرکز کوہ ہندو کش کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر تھا جس کی گہرائی دوسو میٹر گہرائی میں تھا۔ عارف محمود کےمطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کی امید نہیں، زلزلے کے جھٹکے لاہورکےعلاوہ شیخوپورہ ،سرگودھا، قصور ، وزیرآباد ، گجرات پھالیہ اورجنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔ پنجاب کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، ہزارہ ، مردان اور چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، قبائلی علاقے خیبرایجنسی اورمہمندایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، گلگت بلتستان کے علاقےدیامر ، غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آزادکشمیرکے علاقے مظفرآباد،گڑھی ڈوپٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کےدوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر کھلے
ملک بھرمیں زلزلے کے دوران کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا، دوسری جانب کابل سمیت افغانستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔